کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے ورلڈ کپ کوالیفائرزکے لیے تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دھمکیاں ناقابل قبول قراردیدیں،۔ذرائع کے مطابق کوچ طارق لطفی نے اپنے آڈیو پیغام میں شرکت سے گریزاں سینئر کھلاڑیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دوسری جانب سیکریٹری فراست علی نے ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھ کر کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ساف کے سینئیر نائیب صدر اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ کسی نے سینئر کھلاڑیوں کو اس طرح کی دھمکیاں دی ہوں، کھلاڑیوں پر اس طرح سے دباؤ برھانا ناانصافی اور ناقابل قبول عمل ہے، اس پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں، اشفاق حسین کو جان لینا چاہئے کہ فیفا اور ایف سی کی مسترد کردہ باڈی کی جانب سے بھجوائی جانے والی کوئی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکتی، رمضان المبارک کے مہینے اور سخت گرمی میں کھلاڑیوں کا خون پسینہ بہانے کے ساتھ فنڈز کیوں ضائع کیے جارہے ہیں۔ فٹبال ناقدین نے سینئیرز کی قومی ٹیم بنانے کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں واضح عدم دلچسپی کوبدقسمتی قرار دے دیا، ایسا صرف اس لئے ہے کہ اشفاق حسین کی سربراہی میں قائیم پی ایف ایف کی باڈی کو بین الاقوامی فٹ بال اتھارٹیز تسلیم نہیں کرتیں فٹ بال ناقدین، سینئیرز کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ کہنا ہے کہ ایسا کیمپ جس سے کچھ حاصل وصول نہ ہو ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ہمیں نوکریوں سے نکلوا دینے کی دھمکیا دی جا رہی ہیں ۔