دمشق (صباح نیوز)مغربی شام میں واقع روسی مرکز کے کمانڈر وکٹر کوپچی شین نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں واقع صوبے ادلب میں کشیدگی سے پاک قرار دیئے جانیوالے علاقے میں کچھ دہشتگردوں نے روسی مرکز کو 12 راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ان تمام راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے کے بعد روس اور شام کی فضائیہ نے صوبے ادلب میں راکٹ داغے جانیوالے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور بمباری کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا اوربمباری میں کئی دہشتگرد بھی مارے گئے۔