روم(صباح نیوز)تیونس میں بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق لیبیا سے یورپ جانیوالے مہاجرین کی کشتی تیونس کے دارالحکومت سے 270کلومیٹر دور بحیرہ روم میں الٹ گئی۔الٹنے والی کشی میں 70مہاجرین سوار تھے جس میں سے 16کو ماہی گیروں نے بچا لیا ہے تاہم باقی لاپتہ ہیں۔مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشتی میں زیادہ تر لیبیائی افراد سوار تھے جبکہ کچھ بنگلا دیشی اور مراکشی شہری بھی شامل تھے۔