اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور ہم سب کا بیانیہ ایک ہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کی۔ بات کرنے کا طریقہ الگ ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت کا حق ہے کہ پانچ سال پورے کرے، لیکن کیا عوام پر 5 سال پورے کر سکیں گے۔ بدترین جمہوریت، عمران خان کی جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے لوگ ہی رکھے ہیں جو آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے۔ عبدالحفیظ شیخ کو ہی یہ لوگ گالیاں دیا کرتے تھے کہ ملک تباہ کر دیا۔ اس حکومت نے ثابت کیا کہ اسحاق ڈار کی پالیسی ٹھیک تھی۔
عمران کی جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے: شاہد خاقان
May 11, 2019