مسلم لیگ (ن)، پی پی کرپشن کے بعد رسوائیوں میں بھی ہمسفر ہیں: صمصام بخاری

May 11, 2019

مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی ٹھیکے پر بلاول کو دے دی جس کے قائدین لندن بھاگنے کیلئے پر تول ر ہے ہیں
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگی قیادت کرپشن میں اتحاد کے بعد اب رسوائیوں میں بھی ہم سفر ہے دونوں پارٹیوں میں ایکتا کرپٹ عناصر کا قدرتی اتحاد ہے۔مگر دونوں جماعتیں جتنے مرضی ہاتھ پاؤں مار لیں ملک اور عوام کی عدالتوں میں عبرتناک سزا ان کے کرپٹ قائدین کا مقدر بن چکی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں میں کرپشن ،اقرباپروری،منی لانڈرنگ اور خزانے کی لوٹ مار کی اقدار متشرک ہیں۔پی ٹی آئی کو ان دونوں پارٹیوں اور اس کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کے اتحاد کا یہ فائدہ ہو گا کہ پی ٹی آئی کی ایک ہی بال پر ان پارٹیوں کی تینوں وکٹیں ایک ساتھ اڑ جائینگی ۔ایسا لگتا ہے کہ نون لیگ کے قائدین نے اپنی پارٹی زرداری کو ٹھیکے پر دے دیدی ہے ۔کیونکہ اس کے اپنے قائدین تو لٹو اور پھٹو کے اصول کے تحت لندن بھاگنے کیلئے بے چین دکھائی دے رہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں سید صمصام بخاری نے کہا کہ پیپلز پاری نواز لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے ۔پی پی پی کا احتجاج دراصل نواز لیگ کے حق میں ہے پیپلز پارٹی نے نواز لیگ کی بیعت کر لی ہے مگر اسے یہ بیعت بھگتنا ہو گی

مزیدخبریں