لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوںکیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ماہ صیام میں عبادات کیساتھ غریبوں کابھی خیال رکھنا ضروری ہے لیکن ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور غربیوں کیلئے روزے رکھنے مشکل ہو گئے ہیں۔غریب تو ہمیشہ سے بے حسی کی چکی میں پستے آئے ہیں لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ سفید پوش لوگوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوچکا ہے ۔پاکستان میںصرف سیاستدانوںکی موجیں ہیں جو غریب عوام سے وعدے کرکے ووٹ حاصل کرلیتے ہیں اور پھر وہ عیش آرام کی زندگی گزارتے ہیں۔
ماہ صیام میں عبادات کیساتھ غریبوں کابھی خیال رکھنا ضروری ہے:شاہدہ منی
May 11, 2019