اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے اسے 17 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہاکی کے سابق کھلاڑی شاہ جہان کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کی ۔