فیفا اے ایف سی کے ماننے نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عامر ڈوگر

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین کاکہنا ہے کہ فیفا اور اے ایف سی کے وفد کومطمئن کرنے کے حوالے سے مکمل تیار ہیں۔ پریس کانفرنس میں اشفاق حسین‘ ملک محمد عامر ڈوگر‘ سردار نوید حیدر خان‘ فرزانہ روف‘ چوہدری فقیر محمد‘ صدر میاں جاوید قریشی نے شرکت کی۔ صدر پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن سید اشفاق حسین کاکہنا تھا کہ سابق صدر فیصل صالح حیات فٹبال معاملات میں دخل اندازی کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی نفی کررہے ہیں۔ تمام ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کی مدت مکمل ہوچکی اور نئے انتخابات کیلئے کلبز رجسٹریشن اور سکروٹنی کا عمل جاری ہے. نائب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن ایم این اے ملک محمد عامرڈوگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فیڈریشن کے سربراہ سید اشفاق حسین ہیں‘ فیفا اور اے ایف سی وفد کی آمد اور ملاقات کے حوالے سے تیاری مکمل ہے۔ فیفا‘ اے ایف سی کے ہمیں ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم پاکستان میں قانونی طور پر پی ایف ایف کے عہدیدار ہیں۔ صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن اور نائب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سردارنویدحیدر خان نے صالح حیات کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے میچ کی میزبانی پاکستان کو ملی تاہم سابق صدر نے اپنی زد کے باعث میچ دوحہ منتقل کرادیا جو ملک کے ساتھ غداری ہے۔ اے ایف سی کی جانب سے مخدوم فیصل صالح حیات کے وکلا کو پیسوں کی ادائیگی سمیت دیگر معاملات فیصل صالح حیات کیلئے مشکلات پیدا کرینگے۔ملک بھر سمیت پنجاب میں کلبز کی رجسٹریشن پندرہ جولائی تک مکمل ہوجائیگی۔ بیس جولائی سے اکتیس اگست تک کلبز کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیاجائگا۔ ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا عمل پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا جو اکیس ستبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔صوبائی اور ریجنل الیکشنز کا عمل 29 اور 30ستمبر کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...