ہائیکورٹ نے کوئٹہ ریجن کے الیکشن پر حکم امتناعی جاری کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر +وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ ریجنل ایسویسی ایشن کے انتخابی شیڈول پرعمل درآمد روک دیا۔فاضل عدالت نے پی سی بی کے ممبر شاہ دوست کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست پر چیئرمین پی سی بی سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔وکیل شاہ دوست نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین نے غیر قانونی طور پرشاہ دوست کو بورڈ ممبرکے عہدے سے برطرف کیا‘ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ ریجنل ایسویسی ایشن کی صدارت سے بھی ہٹا دیا اور نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی قانون کے تحت منتخب عہدیدار کو عہدے کی معیاد مکمل کئے بغیربرطرف نہیں کرسکتا۔شاہ دوست نے سرکاری عہدہ چھوڑ کرصدارتی انتخابات جیتے اور بورڈ ممبر کی اہلیت مکمل کی۔شاہ دوست کوچیئرمین احسان مانی سے اختلافات پریکطرفہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے،کاروائی سے قبل موقف بھی نہیں سنا گیا،چیئرمین پی سی بی کو غیر قانونی طور پر کسی بھی ریجن کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اختیار نہیں۔استدعاہے عدالت چئیرمین پی سی بی کے اقدامات کالعدم قرار دے۔ جس پر عدالت نے نے کوئٹہ ریجنل ایسویسی ایشن کے انتخابی شیڈول پرعمل درآمد روک دیا۔عدالت نے پی سی بی کے ممبر شاہ دوست کو عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف درخواست پر چیئرمین پی سی بی سے چوبیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...