لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انگلینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ سابق کپتان اپنی نجی مسائل کے باعث دس روز کی چھٹی کے بعد براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شعیب ملک نے نارتھمپٹن پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور وہ آج ٹیم کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق شعیب ملک آج انگلینڈ کے خلاف نارتھمپٹن میں شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم کو سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ان کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ میچ سے قبل صورت حال دیکھ کر کرے گی۔