لاہور(نا مہ نگار)لاہور پولیس سکیورٹی برانچ کے سہولت مرکز لبرٹی مارکیٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ونگ کمانڈر (ر) عابد حمید چغتائی نے ایس پی سکیورٹی فیصل شہزادکو تعریفی خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ونگ کمانڈر (ر) عابد حمید اپنی بیٹی کے ہمراہ پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے سہولت مرکز لبرٹی مارکیٹ پہنچے جہاں پرانہوں نے دیکھا کہ اے ایس آئی غلام عباس، کانسٹیبل طاہر محمود و دیگر سٹاف خوش اخلاقی سے آنے والے ہر سائل کو بہترین رہنمائی اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ خدمات کی فراہمی کے عمل میں سہولت مرکز کے عملہ کا رویہ تمام شہریوں کے ساتھ یکساں اور شاندار تھا۔