سی سی پی اوکانمازجمعہ کے موقع پرشہربھرکی سکیورٹی کا جائزہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہوربی اے ناصر نے جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر کی سکیورٹی کا مجموعی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے مال روڈ پر مسجد شہدأ، داتا دربار، اپر مال اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کا معائنہ کیا اور پولیس کے جوانوں اور افسروں کی مستعدی پر اظہار اطمینان کیا۔ رمضان سکیورٹی پلان کے تحت لاہور پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں رہے اور امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کی۔ بی اے ناصر نے داتا دربار پر خودکش حملے کے بعد بالخصوص پولیس کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ لاہور میں 1944 جوان مساجد کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ سی سی پی او نے مختلف مساجد میں نماز تراویح کے دوران بھی پولیس کی سکیورٹی چیک کی اور جوانوں کی مستعدی پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے فی کس 2ہزار روپے انعام بھی دیا۔ ان پولیس اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن