لندن (آن لائن + صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے۔ شہباز شریف اپنے ذاتی معالج کو بھی چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوں نے ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروایا۔ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو 16 مئی کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے خواہاں ہیں جو اکیس مئی کو ہو گا تاہم ان کی پاکستان آمد ڈاکٹرز کی ہدایات سے مشروط ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جیل میں گزارے وقت سے طبیعت زیادہ ناساز ہوئی۔ لندن میں علاج کے دوران وہ اپنے ذاتی معالج کو بھی چیک اپ کروائیں گے۔ اگر ڈاکٹر نے سفر کی اجازت دی تو 20 مئی سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گے۔
شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ڈاکٹروں کا 16 مئی کو ٹیسٹ کرانے کا مشورہ
May 11, 2019