’’بھارت کا منقسم اعلیٰ‘‘ ٹائم میگزین نے مودی کی تصویر کیساتھ سرخی جمادی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) معروف امریکی جریدے نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر بھارتی وزیراعظم کی تصویر عنوان کے ساتھ شائع کی ہے۔ سرورق پر مودی کی تصویر کے ساتھ "India,s Divider in chief" یعنی ’’بھارت کا منقسم اعلیٰ‘‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔ امریکی میگزین ’ٹائم‘ کے سرورق پر موجود شہ سرخی جریدے میں موجود ایک مضمون سے متعلق ہے جس میں مصنف نے بھارتی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ مضمون کی شہ سرخی بھی دلچسپ ہے جس میں مصنف نے سوال پوچھا ہے کہ کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مزید پانچ سال مودی حکومت کو برداشت کرے گی؟ مضمون میں سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے سیکولر نظریات اور مودی کے نظریات سے موازنہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کیساتھ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں ہوئے فسادات کا تذکرہ بھی مضمون کا حصہ ہے۔ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مودی حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام رہی۔ اگر دوبارہ مودی کی حکومت بن گئی تو یہ سانحہ سے کم نہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...