خواجہ آصف کا قصور نہیں،ان کی جماعت کی  پالیسی ہی یہی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی،خواجہ آصف کا قصور نہیں،ان کی جماعت کی  پالیسی ہی یہی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔آپ ہمیشہ جھوٹ بول کر ہی عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں،۔ہماری پارلیمانی میٹنگز میں عوامی مسائل کی باتیں ہوتی ہیں لطیفہ گوئی نہیں ہوتی  عوام اپنے کپتان کے شانہ بشانہ مشکل حالات کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا  عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلے کینسر کا مستقل علاج ہے. مضبوط خودمختار ادارے، کرپشن، غربت اور مہنگائی کاخاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔ ہفتہ کو  ان خیالا ت کا اظہارڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے   مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل  اور ٹوئٹ پیغام میں کیا ہے۔ ردعمل میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ کے تیس سالہ سیاسی کچرے کی بدبو جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ صرف یوٹیلیٹی سٹورز ہی نہیں پورے ملک کا خزانہ خالی کر کے  نون لیگیوں نے اپنی جیبیں بھریں۔بابرکت مہینے میں حکومت نے 2 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا کہ گزشتہ سال  مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی آج سے کہیں کم تھی،جس میں 76 کروڑ روپے کی سبسڈی  صرف اور صرف آپ کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے لیپس کر گئی ۔ہماری پارلیمانی میٹنگز میں عوامی مسائل کی باتیں ہوتی ہیں لطیفہ گوئی نہیں ہوتی۔قبل ازیں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ عوام اپنے کپتان کے شانہ بشانہ مشکل حالات کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا  عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلے کینسر کا مستقل علاج ہے. مضبوط خودمختار ادارے، کرپشن، غربت اور مہنگائی کاخاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔  معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ شدید مخالفت اور تنقید نے ہمیشہ عمران خان کو اپنے مقصد پر استقامت دی اور منزل کے قریب کیا، انہوں نے اپنی جہد مسلسل اور ویژن پر یکسوئی سے ہمیشہ اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا ہے. 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...