یورپ جوہری مسئلے پر ایران سے تناﺅ نہیں چاہتا: جرمن چانسلر

 جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ ایران کے ساتھ جوہری مسئلے پر تناﺅمیں شدت نہیں چاہتا۔ انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ایران کو یہ باور کرنا ہوگا کہ جوہری معاہدے پر پابند رہنے سے اس کے مفادات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے فرانسیسی صدر نے ایران سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور یہ کہا کہ تمام فریقین کو ایران کو جوہری معاہدے میں باقی رکھنے پر قائل کرنا ہوگا۔ایمانوئل ماکرون نے کہا کہ ایران کو جوہری معاہدہ میں شامل رہنا ہوگا اور اس کے لئے ہمیں تمام اقدامات کرنے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن