قاہرہ (اے پی پی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے مطابق مصر میں پھنسے فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی میں واپسی کے لیے رفح کراسنگ یک طرفہ طورپر کھولنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ رفح گزرگاہ منگل، بدھ اور جمعرات کیایام میں کھلی رہے گی اور مصرمیں موجود فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی میں واپسی کے لیے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل مندوب دیاب اللوح نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا رفح گذرگاہ کھولنے اور فلسطینیوں پرکرونا وبا کی وجہ سے آنے والے بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔