لاہور(آن لائن)اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا یوم وصال ( آج )پیر 17رمضان المبارک کو عقیدت و احترام سے منایاجائے گا۔ملک بھر میںمختلف تنظیموں اور جماعتوںکی جانب سے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے فضائل و مناقب، روشن زندگی اور کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 58ھ میں حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی عمر 67سال ہو چکی تھی، اسی سال رمضان المبارک میں آپؓ بیمار ہوئیں، چند روز علالت کا سلسلہ جاری رہا، زمانہ علالت میں 17 رمضان المبارک 58 ھجری کی رات ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئیںآپؓ کو وصیت کے مطابق جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔
اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا یوم وصال آج
May 11, 2020