پاکستان نے دو سال کیلئے تیل کی پیشگی خریداری کا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھانے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ خام تیل‘ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیشگی خریداری کی تیاری مکمل‘ مخصوص عرصے کے کیلئے تیل کی ایک مقررہ قیمت پر مخصوص مقدار خریدنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی بیجنگ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن سمری منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کرے گا۔ سمری کے مطابق ایک سے دو سال کیلئے پیشگی تیل خریدنے کی تجویز ہے۔ خام تیل‘ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی مجموعی سالانہ درآمدات کا نو فیصد یا ڈیڑھ کروڑ بیرل سالانہ پیشگی خریداری کی تجویز ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بیجنگ کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل کو کاؤنٹر پارٹی بنانے کی تجویز ہے اور وزارت خزانہ پی ایس او کو پرفارمنس گارنٹی کی منظوری دے گی۔ بیجنگ کے متعلق امور کو مخصوص بینکوں کے ساتھ حتمی شکل دینے کیلئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...