افغانستان:جھڑپ ، 4اہلکار ہلاک:لاپتہ امریکی کنٹریکٹر ہمارے پاس نہیں، طالبان

کابل +مزارشریف(شِنہوا+نیٹ نیوز)افغانستان کی صوبائی پولیس کے ترجمان عادل شاہ عادل نے شِنہوا کو بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ بلخ کے ضلع بلخ کے گاؤں عالم خیل کی چوکیوں پر ہفتہ کی رات کو دھاوا بول دیاجس کے بعد چوکی پر تعینات سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی۔عادل کے مطابق فوج اور پولیس کے مشترکہ یونٹ نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اتوار کی صبح جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ادھرطالبان نے امریکی کنٹریکٹر مارک فریرچز کی گمشدگی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ یہ امریکی کنٹریکٹر رواں برس جنوری کے آخر میں افغانستان میں لاپتا ہو گیا تھا۔ طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کے روز کہا کہ طالبان کو اس لاپتا امریکی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔ خصوصی امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں پاکستان سے مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...