اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ملک و بیرون ملک کے ڈاکٹروں نے پی ایم اینڈ ڈی سی کی بحالی اور انکا پی ایم اینڈ ڈی سی کے ذریعہ رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز اور ڈاکٹرز برادری نے پی ایم ڈی سی کی کاوشوں کو سراہا ہے کہ چھ ماہ کے بعد پی ایم ڈی سی کھولنے کے بعد تقریبا 6534 کا بیک لاگ ختم ہوا ہے جس سے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن کے 5000 سے زیادہ سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں کامیاب ہے۔ کروناکی وجہ سے سٹاف کی کم سے کم تعداد کے ساتھ ابھی تک صرف 25 دن میں سٹاف نے دن رات شفٹوں میں کام کیا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی ترجمان کے مطابق جب سے یہ دفتر کھولا گیا ہے ڈاکٹروں سے اندراج کے لئے لگ بھگ 5500 نئے کیس موصول ہوئے ہیں۔ پی ایم اینڈ ڈی سی سٹاف ڈاکٹروں کی سہولت کے لئے دو شفٹو ں میں دن رات کام کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کروناکو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکٹروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی تکلیف سے بچنے کے لیے پی ایم ڈی سی میں اپنی دستاویزات بہ ذریعہ ڈاک بھیجواے۔ انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ کروناکی وجہ سے پی ایم ڈی سی کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس نے سندوں کی چھپائی میں تاخیر کی ہے کیونکہ پی ایم ڈی سی 6 ماہ سے بند تھا۔ کوویڈ پنڈیمک کے باوجود پی ایم اینڈ ڈی سی نے قومی پرنٹنگ پریس سے فوری طور پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ پی ایم اینڈ ڈی سی سرٹیفکیٹ بہت محفوظ ہیں اور ان کی کاپی یا جعلی دستاویزات نہیں کی جاسکتی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت پی ایم اینڈ ڈی سی فرش ڈاکٹروں کو ترجیحی بنیادوں پر عارضی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ وہ ہاوس جاب سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں پہلے ہی دیر کرچکے ہیں اور وبائی مرض کی وجہ سے اس وقت ڈاکٹروں کی اشد ضرورت ہے۔
ملک و بیرون ملک کے ڈاکٹرزکا پی ایم اینڈ ڈی سی کی بحالی کا خیر مقدم
May 11, 2020