سکھر(بیورورپورٹ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن، مصطفی پھلپوٹو، مشرف محمود قادری، محمد رضوان قادری و دیگر نے نیوپنڈ سمیت دیگر علاقوں میں پینے کا صاف پانی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں بھی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جوکہ میئر سکھر اور میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کی بدترین مثال ہے، نیوپنڈ کے گنجان آبادی والے علاقے میں گزشتہ 15 روز سے پانی کا شدید بحران ہے ، شہری شدید گرمی، دپتی دھوپ اور روزہ کی حالت میں دور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیںاس کے باوجود میئر سکھر اور انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہونے کو تیار نہیںجوکہ میئر سکھر اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی کی بدترین مثال ہے، ایس ڈی اے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سکھر شہر کے ترقیاتی کاموں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز وصول کیے گئے جوکہ صرف کاغذی کارروائی کے ذریعے کرپشن کی نظر ہوگئے لب دریا آباد ہونے کے باوجود آج بھی سکھر کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، نیوپنڈ، اسلام کالونی، آغا بدرالدین کالونی، سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا بحران سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے، میئر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف کرپشن کے دروازے کھولنے میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پرنیوپنڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں فوری طور پر پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ایس ڈی اے کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری میئر سکھر اور میونسپل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
سکھرنیوپنڈ سمیت دیگر علاقوں میں پینے کا صاف پانی کابحران ہے،حاجی محمدجاویدمیمن
May 11, 2020