کسی کوذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیرعلی چند

May 11, 2020

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) مختیارکار لاڑکانہ وزیر علی چند نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی یا عام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں زیادہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عام لوگوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ روز انہوں نے شہر کے مختلف کریانہ، سبزی، فروٹ، مرغی، گوشت، مچھلی و دیگر دکانوں کا دورہ کیا، اس موقع پر مختیارکار نے حکومت کی جانب سے طئے شدہ ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا جہاں 8 دکانداروں کو زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر رقم وصول کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ زیادہ قیمتیں، ناپ میں فرق کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں