لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے پرائیویٹ اسکولز مالکان نے مطالبات منوانے کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر آفتاب مغل نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران پانچ سے دس فیصد فیس مل رہی ہے جو بہت کم ہے جس سے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے تو اساتذہ کی تنخواہیں کیسے ادا کریں، انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانات یکم جولائی سے ایس او پی کے تحت کروائیں جائیں جبکہ نیا تعلیمی سال بھی پہلی جولائی سے شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کو بھی سبسڈی دی جائے پرائیویٹ اسکولز اسٹاف کو لاک ڈائون کے دوران احساس پروگرام میں شامل کرکے بیچینی دور کی جائے، اسکولز کی رینٹ مالکان ہر صورت میں لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کے پرائیویٹ اسکول 80 فیصد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اب ان کے مسائل بھی فوری طور پر حل کیے جائیں۔