شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجراں کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ حکو مت کا امتحان ثابت ہو گا سوچ و بچار اور مشاورت سے ہی اس بجٹ کو ترقی ٹول بھی بنایا جا سکتا ہے ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے کی سمت درست ہوجائے تو حکومت کی 40فیصد مشکلات کم ہو سکتی ہے جو بہت بڑی شرح ہے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نئی آئیڈیاز پر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ حکو مت کی طرف سے تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے 75ارب روپے کا امدادی پیکج ناکافی ہے حکو مت 500ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں سب سے زیادہ نقصان تاجروں کو ہوا ہے دوکانیں اور کاروبار بند کرکے تاجروں کو بے یاروں مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔