شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کرونا پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے اسے متحد ہوکر شکست دے سکتے ہیںلاک ڈائون کھولنے میں آج بھی عوام کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد ضروری ہے وگرنہ ہم کرونا کے پھیلائو کو نہیں روک پائیں گے لاک ڈائون کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل سے ہم نہ صرف ایک محفوظ کاروبار کرسکتے ہیں بلکہ ممکنہ وائرس سے بھی بچ سکتے ہیں مرحلہ وار کاروبار کھلنے سے معاشی زندگی بحال ہوجائیگی اور اس سے ملک کے اندر جاری بحران کی کیفیت بھی ختم ہوجائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق سٹی صدر شیخ زین ندیم کی اقامت گاہ پر مختصر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنور عمران سعید نے کہاکہ حکومت نے ابھی 6 بڑے اضلاع میں لاک ڈائون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا بنیادی مقصد اس اضلاع کے عوام کو ممکنہ کرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔