آٹا ،چینی کمیشن میں عمران نیازی کو طلب کیا جائے:جاوید لطیف

May 11, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام بیانیے یا تو جھوٹے ہو چکے ہے اور پھر ان پر یوٹرن لے لیے گئے ہے کرپشن کے الزامات کسی بھی عدالت میں ثابت نہیں کر سکے اب آٹا چینی کمیشن میں اپوزیشن کو بلانے کی بجائے عمران نیازی کو طلب کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں جاوید لطیف نے کہاکہ حقیقی جمہوریت سے ہی ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے سلیکٹڈ حکمران عوام کے مسائل میں اضافہ کرتے ہے ملک کو صدارتی نظام کی نہیں بلکہ یہاں صاف و شفاف انتخابات کروائے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت میں موجود کرپٹ مافیا نے ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں