ویمنز کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک پر لینے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی خواتین کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ آج سے شروع ہوں گے جو 20 مئی تک جاری رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 38 ویمن کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں پرون ہولڈ، بلغارین سکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس شامل بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ افطار کے بعد ہوں گے جبکہ نتائج کا اثر سنٹرل کنٹریکٹ پر نہیں ہو گا۔فٹنس ٹرینر کی عبوری ذمے داریاں نبھانے والے عمران خلیل ٹیسٹ کی نگرانی کریں گے۔چیف سلیکٹر ویمن کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ فٹنس کلچر کو فروغ دینا ہمارا ہدف ہے، کوشش کی ہے کہ فٹنس ٹیسٹ سامان کے بغیر اور انڈور ہی منعقد ہو سکیں۔فٹنس کا مطلوبہ معیارحاصل نہ کرنے پر کوئی پینلٹی نہیں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ فٹنس لیول برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن