اسلام آباد (نا مہ نگار) بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی کے ناظم فہد خان بابر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی طرف سے وضع کردہ لرننگ منیجمنٹ سسٹم تعلیمی حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہکرونا وبا کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے وضع کیے گئے لرننگ منیجمنٹ سسٹم سے طالب علموں کو تعلیمی حوالے سے فائدہ ہوسکتا ہے لیکن یونیورسٹی کے طلبہ کی اکثریت جو دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ان کے لیے بدستور مسئلہ رہے گا۔اسلامی جمعیت طلبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ناظم فہد خان بابر نے لرننگ منیجمنٹ سسٹم کو جہاں خوش آئند قرار دیا وہیں اس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔