کرونا جیسی صورتحال میں بھی اپوزیشن کو سیاست سوجھی ہے:اعجازچودھری

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن نے کرونا جیسی صورت حال میں بھی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے سوا کچھ نہیں کیا، جھوٹ بولنا اورقوم کو گمراہ کرنا (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے، ملک میں اس وقت غیر معمولی حالات ہیں لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اورسیاست کرنے سے بازنہیں آرہی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے چند تنخواہ دار ملازم پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی قیادت کی سیاہ کرتوتوں پر نظر ڈال لیا کریں۔

ای پیپر دی نیشن