لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلین کپتان ایان چیپل نے ایل بی ڈبلیو کے قوانین میں تبدیلی کی تجویز دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ گیند اگر وکٹوں کوچھو رہی ہورہی تو بلے باز کو آئوٹ قرار دیدیاجائے‘اس دوران یہ نہ دیکھا جائے کہ گیند کی لائن اینڈ لینتھ کیا تھی ۔ تمام کپتان مل کر اس کا فیصلہ کریں ‘اس تجویز سے سوئنگ کرنے والے بائولرز کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ آئی سی سی بھی کرونا وائرس کے بعد گیند کو چمکانے کیلئے متبادل ذرائع پر غور کر رہی ہے ۔ نئے قانون کے مطابق اگر گیند پیڈ کو نہ چھو رہی وکٹ کو ہٹ کر رہی ہے تو بلے باز کو آئوٹ قرار دیا جائے ۔ یہ بھول جائیں کہ گیند کہاں پڑی ‘اس نے پیڈ کو لائن کے اندر یا باہر چھو ا‘وکٹ کو چھوا تو فیصلہ بائولرزمیں حق میں ہوگا۔ فیصلہ سے کھیل مزید شفاف ہو جائے گا۔