کلر سیداں (نامہ نگار)ضعیف العمر اور محنت کشوں کو پنشن کی ادائیگی کا ادارہ ای او بی آئی اپنے پنشنروں سے ہاتھ کر گیا۔حکومت کی جانب سے پنشن میں دو ہزار روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پنشنرز کو 8500 سو روپے کی بجائے 6500 کی رقم ادا کی گئی جس سے پنشنرز حضرات میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اعلان کردہ دو ہزار روپے اضافے کی رقم یکم اپریل کو بقایا جات کیساتھ ادا کر دی گئی تھی مگر اپریل کی پنشن جو 8 مئی کو وصول ہوئی ہے میں دانستہ طور پر دو ہزار روپے کی اضافے کی رقم کو منہا کر دیا گیا ہے جو مظلوم پنشنرز کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے اور نوٹیفکیشن کے مطابق پوری پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری کرنے اور معاملہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔