دینہ( نامہ نگار) پولیس تھانہ دینہ کو قلعہ روہتاس باولی کے مقام پر لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی جس کی شناخت پر پتا چلا کہ لاش خواجہ سرا حسن رضا ولد محمد انور کی ہے جسے کسی بھاری چیز سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔