تحریک ختم نبوت ؐمیں جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کا نمایاں کرداررہا،شمس الرحمن

May 11, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ اورصدرسیاسی ومشاورتی کونسل شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ تحریک ختم نبوت ؐمیں جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کا نمایاں کرداررہا،سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کومسئلہ قادیانیت اور ختم نبوت ایشو پرسزائے موت تک سنائی گئی لیکن وہ ثابت قدم رہے،مئی1974ء میں ربوہ اسٹیشن پراسلامی جمعیت طلبہ نے محمدعربیؐ کی ناموس کی خاطراپنا خون پیش کیا اورقادیانیت واحمدیت کوللکارا،جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاآج پھرقادیانی فتنہ سراٹھا رہا ہے اوراس کی کڑیاںحکومتی ایوانوں سے مل رہی ہیں،قوم کوختم نبوت ؐ قوانین کے حوالے سے بدنیت حکمرانوں کے ہراقدام پر نظررکھنا ہوگی تاکہ کوئی شب خون نہ ماراجاسکے۔

مزیدخبریں