لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔نارووال کا رہائشی 18 سالہ نوجوان عثمان ڈوبن پورسبزہ زار میں اپنے بڑے بھائی کی تیمارداری کرکے اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ واپس جارہا تھا، اسلام پورہ کے علاقے میں عثمان کی گردن پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا اور میوہسپتا ل میں دم توڑ گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا پتنگ بازی کے واقعات قطعی نا قابل برداشت ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ نصراللہ خان چٹھہ کو معطل کردیا اور کہا پولیس افسر اپنے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔دوسری جانب قاتل ڈورکے ہاتھوںجاںبحق ہونے والے عثمان کے بارے میںبتایاگیاہے اس کی عیدالفطرکے بعدشادی طے تھی اوراس کے گھروالے شادی کی تیاریوںمیںمصروف تھے ۔نوجوان عثمان کی موت کی خبر سن کرلواحقین مردہ خانہ پہنچ گئے اورواقعہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔