میجر محمد اصغر طور خم بارڈر پر کرونا ڈیوٹی کے دوران شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر

May 11, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف فرائض کی انجام دہی کے دوران میجر محمد اصغر جان کی بازی ہار گئے۔ میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ میجر محمد اصغر کرونا کے خلاف فرائض انجام دیتے شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میجر محمد اصغر نے اپنی جان طورخم بارڈر پر کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران قربان کی۔ وہ افغانستان جانیوالے قافلوں میں شامل افراد کی سکریننگ کرنیکی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ میجر محمداصغر کو سی ایم ایچ پشاور ہسپتال پہنچایا گیا تھا انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی خدمات کرنے سے بڑا مشن نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں