ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)جوان اولاد کی موت والدین کی کمر توڑ دیتی اور ان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے اللہ پاک کسی والدین کو اولاد کا دکھ نہ دکھائے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئررہنماوسابقہ ٹکٹ ہولڈر رانا لطیف اصغر نے ایمن آباد میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے نوجوان بیٹے اسامہ قمر کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماہر قانون دان ایڈووکیٹ ملک طاہر خاں و دیگر رہنما بھی موجود تھے تعزیتی اجلاس میں اسامہ قمر کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ پاک رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے صدقے اسامہ قمر اور تمام فوت شدگان مسلمانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام و درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔