کو ٹلی ستیاں ستیاں ( نامہ نگار ) ایم این اے و پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈائون کی وجہ سے بری طرح متاثر ہونے والی چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کے بجلی کے تین ماہ کے بل خود اداکرنے کا ارادہ رکھتی ہے،جبکہ متاثرہ نجی تعلیمی اداروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی بھی مکمل ہو گئی ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا دکھ اور درد خوب سمجھتے ہیںاسی لیئے وہ انہی طبقات کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور پالیسی مرتب کرنے کے احکامات صادر کر رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان کی صدارت میں آپسما اور نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز (نیپس)کے چالیس رکنی وفد سے ملاقات کے دورا ن کیا.