شنگھائی کا مشہور ڈزنی لینڈ کھل گیا، عوام خوش

چین کے شہر شنگھائی کا مشہور ڈزنی لینڈ کھلنے کے اعلان پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔کورونا وائرس پر چین میں قابو پانے کے بعد تفریحی مقامات آہستہ آہستہ کھلتے جارہے ہیں۔چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں پیر سے ڈزنی لینڈ کی ری اوپننگ کا اعلان کیا گیا۔مشہور ڈزنی لینڈ کے کھلنے کی خبر پر عوام نے اپنی خوش کا اظہار اس طرح کیا کہ تمام ٹکٹ منٹوں میں خرید لیے۔دنیا کے 6 مختلف شہروں میں ڈزنی لینڈ پارکس ہیں، لیکن شنگھائی کے اس پارک کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کی یقین دہانی کے بعد کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔شنگھائی کا یہ ڈزنی لینڈ پارک 25 جنوری سے کورونا وائرس کی وجہ سے بند تھا، جس کی رونقیں 11 مئی سے بحال ہوجائیں گی۔گھروں میں کئی ماہ سے قید لوگ روزمرہ کی زندگی اور تفریح کے لیے اس قدر ترس رہے تھے کہ پیر کے تمام ٹکٹ فروخت شروع ہونے کے 3 منٹ کے اندر خرید لیے گئے۔اس ڈزنی لینڈ میں 80 ہزار افراد کی گنجائش ہے لیکن اب اس میں صرف 24 ہزار انسان ہی داخل ہوسکیں گے جبکہ پریڈ اور کارٹون کریکٹرز سے ملاقات فی الحال بند رہے گی۔ورلڈ ڈزنی کو کورونا وائرس سے اب تک کافی نقصان ہوچکا ہے، خطے میں پارکس سے ہونے والی آمدنی سال کی پہلی سہ ماہی میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

ای پیپر دی نیشن