بھارتی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ہسپتال داخل

May 11, 2020 | 11:41

ویب ڈیسک

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو سینہ میں تکلیف کی شکایت کے بعد رات 8:40 بجے دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس(ایمس)میں داخل کیا گیا جہاں کارڈیو تھوراسک وارڈ میں انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔ 87 سالہ کانگریس کے سینئر قائد کو دواخانہ کے روم میں رکھا گیا ہے ۔ انہیں آئی سی یو میں داخل نہیں کیا گیا ۔ 2009 میں ایمس میں ہی منموہن سنگھ کی بائی پاس سرجری کی گئی تھی. 

مزیدخبریں