کورونا وائرس سے مسلسل محتاط رہنے کی ضرورت ہے، جنوبی کوریائی صدر

جنوبی کوریا کے صدر من جے اِن نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے نئے متاثرین کی تعداد میں ہونے والی حالیہ کمی کے باوجود محتاط رہیں۔ جنوی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر من نے اپنا منصب سنبھالنے کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے یہ انتباہ دارالحکومت سیول کے ایک شبینہ کلب میں لوگوں کے ایک گروپ کے متاثر ہونے کی خبر ملنے کے بعد کیا ہے۔انہوں نے وباءسے نبٹنے پر بین الاقوامی سطح پر ملک کی ہونے والی ستائش کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا عالمی وباء کی روکتھام اور اس پر قابو پانے کے سلسلے میں پہلے ہی دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے ہاں کووِڈ 19 کے پھیلاو  سے پہلے کا وقت واپس آ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شبینہ کلب میں گروپ انفیکشن سے ہمیں یہ سبق ملا ہے کہ مستحکم ہونے کے مرحلے کے دوران بھی کسی بند، پرہجوم جگہ پر کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ وبائی صورتحال پھر لوٹ سکتی ہے۔صدر نے عوام سے کہا کہ وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کیے رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن