صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس کی عالمی وبا کے تدارک کےلئے روزانہ کی بنیاد پر موثر اقدامات کررہی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ہیلپ لائن سنٹر 1166 کے دورے کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔
معاون خصوصی نے عوام پرزور دیا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عملے کے ذریعے کوروناوائرس کے پھیلاو کو موثر طور پر روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو جامع اور موثر آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلپ لائن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔