چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ووہان سے پاکستانی طلبا کے پہلے گروپ کو ہوائی جہاز کے ذریعے وطن واپس لانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پروازیں اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہوں گی۔
سفیر نے کہا ک جب چینی حکومت نےشہر اور صوبے میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا تو ووہان میں آٹھ سو طلبہ سمیت Hubei کی مختلف جامعات میں تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ زیرتعلیم تھے۔
انہوں نے کورونا وائرس کے دوران پاکستان کےلئے چین کی امداد کو سراہتے ہوئے کہاکہ جب پاکستان میں یہ وائر س پھیلنا شروع ہوا تو چین کی حکومت ،اداروں، تنظیموں اور عوام نے اس وبا کی روک تھام کےلئے پاکستان کے صحت حکام کی طبی ماہرین کی خدمات اور طبی آلات کی فراہمی کے ذریعے مدد کی۔