ٹیکنالوجی پر اعتماد ‘پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں قریبی تعاون پر ہواوے کا اصرار

کراچی(کامرس رپورٹر)ہواوے کی کارپوریٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر،کیتھرائن چَین نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ ڈیجیٹل سوسائٹی کے بارے میں اعتماد قائم کرنے کے لیے کس طرح پالیسی سازوں،ریگولیٹرز اور پرائیویٹ سیکٹر کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہو گی۔انھوں نے یہ بات سینٹ گیلن سیمپوزیم میں خطاب کے دوران کہی ۔یہ سیمپوزیم پوری دنیا سے موجودہ اور مستقبل کے لیڈروں کا سالانہ اجتماع ہوتا ہے۔اس سال اس سالانہ اجتماع نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔چَین نے کہا کہ " جیسے جیسے مزید ڈیوائسز کی جڑت ہو تی ہے ،مزید سروسز آن لائن ہوتی ہیں اور زیادہ اہم انفرا اسٹرکچرزڈیٹا کے بر وقت تبادلے پر انحصار کرتے ہیںاس لیے حکومتوں کو عالمی سطح پر یہ بات یقینی بنانی چاہیئے کہ اعلیٰ ترین سیکیورٹی معیارات سے ہر ایک کا تحفظ ہو۔صرف یکساں قواعد ہی ایک ایسی سطح کی سیکیورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں جو ٹیکنالوجی پر اعتماد پیدا کرے" ۔ایونٹ کے شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اعتماد اپنی خاصیت میں کشادگی اور شفافیت ہر قائم ہوتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان مشکلات اور خطرات کے ازالے کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کیے جائیں جوCOVID-19 کی عالمی وباء کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔چَین نے امید ظاہر کی کہ لیڈروں کی اگلی جنریشن  اعتماد قائم کرے گی اور وسیع پیمانے پر آپس میں جڑی ہوئی ایک دنیا تشکیل دے گی۔انھوں نے کہا کہ میں ان لیڈروں پر زور دیتی ہوں کہ وہ آبادیوں، افراد اور ان کے ماحول کے درمیان مثبت تعلق کی تعمیر جاری رکھیں۔ ہمیں یکساں قواعد،جدت طرازی اور ترقی سے ٹیکنالوجی پر مضبوط اعتماد قائم کرنا چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن