کیٹرز ڈیکوریٹرز کا اسد عمر سے شادی ہالز 16مئی سے کھلونے کا مطالبہ

کراچی(کامرس رپورٹر)چیئرمین کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن قیص منصور شیخ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے مسلسل شادی ہالز کی بندش کے باعث انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے،نہ صرف شادی ہالز میں کام کرنے والامزدور طبقہ مشکلات سے دوچار ہوچکا ہے بلکہ شادی ہالز مالکان بھی بے انتہاء مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ قیص منصور شیخ نے وفاقی وزیر اسد عمر سے اپیل کی ہے کہ شادی ہالز 16 مئی سے کھولنے کا اعلان کریں تاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام شعبوں کو اہمیت دیتے ہوئے فوائد دئیے تاہم شادی ہالز انڈسٹری کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، ہم نے اپنے ملازمین کی کسی نہ کسی طرح مدد کرنے کی کوشش کی  ہے لیکن حکومت کے شادی ہالز کے بندش کے فیصلے سے 15 سے 20 لاکھ لوگوں کی بے روزگاری کے باعٹ خودکشیوں کی نوبت آگئی ہے۔قیص منصور شیخ نے کہا کہ ریسٹورنٹس ہوم ڈلیوری جبکہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبے کام کررہیہیں،لیکن بندش صرف شادی ہالز کے لئے ایسا کیوں ؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس شعبے سے وابستہ افراد کا خیال کرتے ہوئے شادی ہالز فوری کھولے،شادی ہالز میں آنے والے مہمان تیار ہوکر آتے ہیں ایسے میں کرونا کیسسز کا سوال ہی پیدا نہیں ھوتا،ہم نے اپنے شادی ہالز میں ہمیشہ ایس او پیزپر مکمل  عملدرآمدکیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن