لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے اور ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلیٰ سول وعسکری قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کرونا کے باعث پیدا صورتحال، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ا وردیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ میں کروناوائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
کرونا کی روک تھام‘پنجاب حکومت کا نمازعیدالفطرکیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ
May 11, 2021