راولپنڈی‘ اٹک اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 6 افسر تبدیل

راولپنڈی+لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+سٹی رپورٹر) رات گئے حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران تبدیل کرکے او ایس ڈی بنادئیے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کو تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا بھی چارج دیدیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر غلام عباس، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد عظیم شوکت اعوان،  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد انوار الحق، ڈپٹی کمشنر اٹک علی قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ  ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال ہاشم کو نئے ڈی سی کے تقرر تک ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک شہریار عارف خان کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اچانک تبادلے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے نقشے میں تبدیلی لانے کے پس منظر میں انکوائری رپورٹ کے بعد عمل میں لائے گئے ہیں جس سے منصوبے کی لاگت 25 ارب روپے بڑھ گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو بھی تبدیل کر کے ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...