تہران (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار براہ راست بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس خطے میں دونوں مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم اس سلسلے میں ہرممکن کوشش کریں گے۔ باہمی تعلقات کیلئے بامعنی سمجھوتوں پر پہچنے کی قوی امید ہے۔