کابل دھماکے میں جاں بحق طلبہ و طالبات آہوں ‘سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

کابل(نیٹ نیوز) کابل کے سیدالشہدا سکول پر کار حملے میں جاں بحق ہونے والے طلبہ و طالبات کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ طلبہ و طالبات کی تدفین میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق آٹھویں جماعت کی طالبہ کے والد نے کہا ماں بیٹی کو سکول جانے سے روک رہی تھی، بیٹی نے کہا تھا ایک روز اور سکول جانے دو، اگلے روز سکول نہیں جاوں گی، بیٹی نے سچ کہا تھا، وہ سکول نہ جا سکی، اس کی تدفین ہو گئی۔ کابل میں سکول کے باہر ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والے  165 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف افغانستان میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن