ملکہ کوہسار میں مہنگائی کا طوفان، سفید پوش طبقہ فاقوں پر مجبور  

 مری(نامہ نگار خصوصی )ملکہ کوہسار مری میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے دیگر اشیاء ضروریہ کے علاوہ بیکریوں والوں نے بھی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے خودساختہ مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ عام لوگوں کے استعمال کی بیکری کی اشیاء جن میں رس ،بند،ڈبل روٹی اور دیگر شامل ہیں کئی گناہ اضافہ کردیاگیا ہے،ایک بن جو10 روپے کا تھا کی اب 30 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ رس ،ڈبل روٹی ،کیک رس اور دیگر اشیاء کی بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عوامی حلقوں،غریب عوام اور کم آمد ن افراد نے صوبائی حکام ،ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکریوں کو نرخ نامے جاری کئے جائیں تاکہ عوام کو لوٹنے کاسلسلہ بندہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن